اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی کے ایک سیاح جو کہ پیدل چل کر امن اور دوستی کے پیغام کے ساتھ دنیا کے سفر کے لئے روانہ ہوئے تھے پانچ سالوں بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے مذہبی شہر اور عالم اسلام کے ثقافتی دارالحکومت مشہد پہنچ گئے.
ايران كے شمال مشرقي صوبہ خراسان رضوي كے ثقافتي ورثے، دستكاري اور سياحتي ادارے نے اعلان كيا ہے كہ ٹومس ہينرچ شمائكل نے اقتصادي شعبے ميں اپني تعليم مكمل كي ہے اور پانچ سالوں كے دوران دنيا كے مختلف ممالك كا پيدل سفر كرنے كے بعد اب مشہد پہنچ گئے ہيں.
جرمن سياح نے مشہد ميں امام رضا(ع) كے حرم ميں موجود لاكھوں كي تعداد ميں زائرين سے كافي متاثر نظر آئے اور امام رضا كي شخصيت كے بارے ميں زيادہ جاننے كي كوشش كررہے ہيں.
انہوں نے حرم امام رضا(ع) ميں لاكھوں كي تعداد ميں زائرين كي موجودگي كے باوجود نظم و ضبط كے حوالے سے كہا كہ روزانہ كي بنيادوں پر اتنے زائرين ايران كے مختلف شہروں اور دنيا كے مختلف ممالك سے ايك جگہ پر مكمل نظم اور ضبط كے ساتھ اپنے معبوب كي درگاہ ميں عبادت كرتے اور پھر لوٹ جاتے ہيں اور ايرانيوں كے درميان تعاون، اخوت اور بھائي چارے كي عكاسي كرتے ہيں.
انہوں نے كہا كہ ميں ايك انشورنس كمپني ميں كام كرتا تھا اور جب ميري عمر پچاس سے كراس كرگئي تو دنيا كے مختلف ممالك ميں پيدل سفر كرنے كا پكا ارادہ كيا.
انہوں نے كہا كہ ميں نے سفر شروع كرنے سے پہلے مختلف ممالك كے ثقافت، مذاہب اور بالخصوص اسلام كے بارے ميں مطالعہ كيا ہے.
انہوں نے ايران كے تبريز، مغان اور زنجان كے شہروں كے علاوہ قزوين، تہران، دماوند، سمنان، سبزوار اور نيشاپور كا بھي سفر كيا.
جرمن سياح نے مزيد كہا كہ شام اور تركي كا سفر كرتے ہوئے ايران پہنچ گيا ہوں اورافغانستان پاكستان اور تبت كے علاقے سے ميانمار جانا چاہتا ہوں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲